تشریح:
۱؎: صلاۃ, وسطیٰ سے کون سی نماز مراد ہے اس بارے میں مختلف حدیثیں وارد ہیں صحیح قول یہی ہے کہ اس سے مراد صلاۃِ عصر ہے یہی اکثرصحابہ اور تابعین کا مذہب ہے، امام ابو حنیفہ، امام احمد بھی اسی طرف گئے ہیں۔
۲؎: امام مالک اور امام شافعی کا مشہور مذہب یہی ہے۔
نوٹ: (سابقہ حدیث سے تقویت پا کر یہ صحیح لغیرہ ہے، حسن بصری کے سمرہ رضی اللہ عنہ سے سماع میں اختلاف ہے، نیز قتادہ اور حسن بصری مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے)