قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي مَعَالِي الأَخْلاَقِ​)

حکم : صحیح 

2018. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحَاسِنَكُمْ أَخْلَاقًا وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الثَّرْثَارُونَ وَالْمُتَشَدِّقُونَ وَالْمُتَفَيْهِقُونَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ عَلِمْنَا الثَّرْثَارُونَ وَالْمُتَشَدِّقُونَ فَمَا الْمُتَفَيْهِقُونَ قَالَ الْمُتَكَبِّرُونَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَرَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ وَهَذَا أَصَحُّ وَالثَّرْثَارُ هُوَ الْكَثِيرُ الْكَلَامِ وَالْمُتَشَدِّقُ الَّذِي يَتَطَاوَلُ عَلَى النَّاسِ فِي الْكَلَامِ وَيَبْذُو عَلَيْهِمْ

مترجم:

2018.

جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’میرے نزدیک تم میں سے (دنیامیں) سب سے زیادہ محبوب اورقیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اورمیرے نزدیک تم میں (دنیامیں) سب سے زیادہ قابل نفرت اورقیامت کے دن مجھ سے دوربیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلا احتیاط بولنے والے، زبان درازاورتکبرکرنے والے (مُتَفَيْهِقُونَ) ہیں‘‘، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! ہم نے ثرثارون (باتونی)اور متشدقون (بلااحتیاط بولنے والے) کو تو جان لیا لیکن متفيهقون کون لوگ ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’تکبرکرنے والے‘‘۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
1۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔
2۔ بعض لوگوں نے یہ حدیث (عن المبارك بن فضالة، عن محمد بن المنكدر، عن جابر، عن النبي ﷺ) کی سند سے روایت کی ہے اور اس میں (عن عبدربه بن سعید) کے واسطہ کا ذکرنہیں کیا، اور یہ زیادہ صحیح ہے-
3- اس باب میں ابوہریرہ ؓ سے بھی روایت ہے-
4- (ثرثار) باتونی کوکہتے ہیں: اور(متشدق) اس آدمی کو کہتے ہیں: جو لوگوں کے ساتھ گفتگومیں بڑائی جتائے اورفحش کلامی کرتے ہیں۔