تشریح:
وضاحت:
۱؎: مرجئہ: باطل اور گمراہ فرقوں میں سے ایک فرقہ ہے جویہ اعتقاد رکھتا ہے کہ بندہ کو اپنے افعال کے سلسلہ میں کچھ بھی اختیار حاصل نہیں، جمادات کی طرح وہ مجبور محض ہے اُن کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ جس طرح کفر کے ساتھ اطاعت و فرمانبرداری کچھ بھی مفید نہیں اسی طرح ایمان کے ساتھ معصیت ذرہ برابر نقصان دہ نہیں۔
قدریہ : وہ فرقہ ہے جس کا یہ عقیدہ ہے کہ بندہ اپنے افعال کا خود خالق ہے اس میں اللہ کے ارادہ و مشیئت کا کچھ بھی دخل نہیں ، یہ فرقہ تقدیر کا سرے سے منکر ہے۔ یہ بات تودرست ہے کہ یہ دونوں فرقے افراط وتفریط کا شکارہیں، مگرمذکوربالاسب مرفوع روایات ضعیف درجہ کی ہیں، اگرانہیں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تک موقوف تسلیم کیاجائے تو درست ہے۔
نوٹ:(سندمیں ’’سلام بن ابی عمرہ‘‘ ضعیف ہیں)