قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالرَّقَائِقِ وَالْوَرَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ حَدِيثِ اَكثَرُهُم شَبعًا فِي الدُّنيَا)

حکم : حسن (الألباني)

2478. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى الْبَكَّاءُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كُفَّ عَنَّا جُشَاءَكَ فَإِنَّ أَكْثَرَهُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا أَطْوَلُهُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ

جامع ترمذی:

كتاب: احوال قیامت ،رقت قلب اورورع کے بیان میں

تمہید کتاب (باب: حدیث کہ ان میں بہت زیادہ پیٹ بھرنے والا دنیا میں)

مترجم: ٢. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

2478.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص نے ڈکار لیا، تو آپﷺ نے فرمایا: ’’تم اپنی ڈکار ہم سے دور رکھو اس لیے کہ دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والا قیامت کے دن سب سے زیادہ بھوکا رہے گا‘‘۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔
۲۔ اس باب میں ابوجحیفہ ؓ سے بھی روایت ہے۔