قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ وَمِنْ سُورَةِ عَبَسَ​)

حکم : حسن صحیح 

3332. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُحْشَرُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا فَقَالَتْ امْرَأَةٌ أَيُبْصِرُ أَوْ يَرَى بَعْضُنَا عَوْرَةَ بَعْضٍ قَالَ يَا فُلَانَةُ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَيْضًا وَفِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

مترجم:

3332.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں نبی اکرمﷺنے فرمایا: ’’تم لوگ (قیامت کے دن) جمع کیے جاؤ گے ننگے پیر، ننگے جسم، بے ختنہ کے‘‘، ایک عورت (ام المومنین عائشہ ؓ) نے کہا: کیا ہم میں سے بعض بعض کی شرم گاہ دیکھے گا؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اے فلانی! اس دن ہر ایک کی ایسی حالت ہو گی جو اسے دوسرے کی فکر سے غافل وبے نیاز کر دے گی‘‘۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور یہ مختلف سندوں سے ابن عباس ؓ سے مروی ہے اور اسے سعید بن جبیر نے بھی روایت کیا ہے۔
۲۔ اس باب میں عائشہ‬ ؓ س‬ے بھی روایت ہے۔