قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ​ مِنهُ)

حکم : حسن صحیح 

3444. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي قَالَ زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى قَالَ زِدْنِي قَالَ وَغَفَرَ ذَنْبَكَ قَالَ زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

مترجم:

3444.

انس ؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! میں سفر پر نکلنے کا ارادہ کر رہا ہوں، تو آپﷺ مجھے کوئی توشہ دے دیجئے، آپﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تجھے تقویٰ کا زاد سفر دے‘‘، اس نے کہا: مزید اضافہ فرما دیجئے، آپﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے، اس نے کہا: مزید کچھ اضافہ فرما دیجئے، میرے ماں باپ آپﷺ پر قربان ہوں، آپﷺ نے فرمایا: ’’جہاں کہیں بھی تم رہو اللہ تعالیٰ تمہارے لیے خیر (بھلائی کے کام) آسان کر دے‘‘۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔