قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ السَّفَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ الْقِرَائَةِ فِي الْكُسُوفِ​)

حکم : ضعیف

ترجمۃ الباب:

562.   حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عِبَادٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي كُسُوفٍ لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ

جامع ترمذی:

کتاب: سفر کے احکام ومسائل 

  (

باب: گرہن کی نماز میں قرأت کا طریقہ​

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

562.   سمرہ بن جندب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ہمیں گرہن کی صلاۃ پڑھائی توہم آپ کی آوازنہیں سن پارہے تھے ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- سمرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ام المومنین عائشہ‬ ؓ س‬ے بھی روایت ہے، ۳- بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں۔ اور یہی شافعی کا بھی قول ہے۔