تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) خشوع میں یہ بات بھی شامل ہے کہ نظریں جھکا کرکھڑے ہوں۔ کسی وجہ سے قبلے کی طرف نظر اٹھ جائے تو جائز ہے۔ دیکھئے: (صحیح البخاري، الأذان، باب رفع البصر إلی الإمام فی الصلاۃ، حدیث:746)
(2) نماز میں آسمان کی طرف نظراٹھانا بھی اسی طرح منع ہے جس طرح دایئں بایئں دیکھنا منع ہے۔
(3) بعض اوقات گناہوں کی سزا دُنیا میں بھی مل سکتی ہے۔