تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) نماز تہجد کا وقت نماز عشاء سے فراغت کے بعد شروع ہوتا ہے اور صبح صادق کے طلوع ہونے پر ختم ہوجاتا ہے۔
(2) نمازتہجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول وتر سمیت گیارہ رکعت پڑھنے کا تھا۔
(3) نماز تہجد میں ہر دو رکعت پر سلام پھیرنا بھی درست ہے۔ اور چار چار رکعت ایک سلام سے پڑھنا بھی درست ہے۔
(4) تہجد کی نماز کے بعد ایک وتر پڑھنا بھی جائز ہے۔ اور تین یا پانچ رکعت پڑھنا بھی درست ہے۔
(5) نماز تہجد میں جب قیام طویل کیا جائے تو اسی نسبت سےرکوع اور سجدہ بھی طویل کرنا چاہیے۔
(6) فجر کی نماز کا وقت صبح صادق سے شروع ہوتا ہے۔ جب کہ اس وقت تہجد اوروتر کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔
(7) فجر کی سنتوں میں قراءت مختصر ہوتی ہے۔