تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) ایک غزوہ ذات سلاسل 8 ہجری میں فتح مکہ سے پہلے ہوا تھا۔ یہ اور جنگ ہے جو ذات سلاسل کے نام سے مشہور ہے۔ یہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں واقع ہوئی۔
(2) سلاسل کا مطلب ریت کے ٹیلوں کا سلسلہ ہے۔ یہ دونوں جنگیں صحرائی علاقے میں واقعے ہونے کی وجہ سے ذات سلاسل کے نام سے معروف ہوئیں۔
(3) ۔حضرت عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنگ میں شریک نہ ہونا گناہ نہیں تھا۔ کیونکہ ہر جہاد میں کچھ لوگ شریک ہوتے ہیں اور کچھ ہنگامی حالات کے لئے یا کسی اور جنگ میں شریک ہونے کےلئے یا دوسرے فرائض انجام دینے کے لئے پیچھے رہتے ہیں۔ اس جنگ میں حضرت عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پیچھے رہ جانا شاید ان کی کسی کوتاہی کی وجہ سے پیش آیا ہوگا۔ کہ وہ ارادہ رکھنے کے باوجود شریک نہ ہوسکے ہوں گے۔ اس لئے انھوں نے اپنا ایک گناہ شمارکیا۔
(4) چار مساجد سے مراد مسجد حرام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد اقصیٰ اور مسجد قباء ہیں۔ جن کی زیارت کے لئے جانے کی تراغیب احادیث میں مروی ہے۔
(5) حکم کے مطابق وضو اور نماز سے مراد اچھی طرح آداب وسنن کو ملحوظ رکھتے ہوئے وضو کرنا اور نماز پڑھنا، نماز میں توجہ اور خشوع خضوع کا اہتمام کرنا ہے۔ یعنی بہترین اندازسے وضو کرکے بہترین انداز سے نماز ادا کی جائے۔
(6) سنت کے مطابق وضو اور نماز اتنا بڑا عمل ہے۔ کہ اس سے بعض بڑے گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں۔