قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي تَغْمِيضِ الْمَيِّتِ)

حکم : حسن 

1455. حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ تَوْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا حَضَرْتُمْ مَوْتَاكُمْ، فَأَغْمِضُوا الْبَصَرَ؛ فَإِنَّ الْبَصَرَ يَتْبَعُ الرُّوحَ، وَقُولُوا خَيْرًا؛ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُؤَمِّنُ عَلَى مَا قَالَ أَهْلُ الْبَيْتِ»

مترجم:

1455.

حضرت شداد بن اوس ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم اپنے فوت ہونے والوں کے پاس موجود ہو تو (ان کی) آنکھیں بند کر دیا کرو کیوں کہ نظر بھی روح کے پیچھے پیچھے جاتی ہے اور اچھی بات کہو کیوں کہ (اس وقت) گھر والے جو کچھ کہتے ہیں فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔‘‘