قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ إِخْرَاجِ الزَّكَاةِ)

حکم : صحیح 

1796. عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أَتَاهُ الرَّجُلُ بِصَدَقَةِ مَالِهِ، صَلَّى عَلَيْهِ، فَأَتَيْتُهُ بِصَدَقَةِ مَالِي، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى»

مترجم:

1796.

حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب کوئی شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنے مال کا صدقہ (زکاۃ) لے کر حاضر ہوتا تو نبی ﷺ اس کو دعا دیتے۔ میں اپنے مال کی زکاۃ لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! ابواوفیٰ کے خاندان پر رحمت نازل فرما۔