تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) جاہلیت میں شوال کا مہینہ نامبارک سمجھا جاتا تھا اسی لیے لوگ اس میں شادی بیاہ سے اجتناب کرتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی مثال دے کر اس غلظ خیال کی تردید فرمائی ۔
(2) کسی خاص دن مہینے یاعدد کو منحوس سمجھنا جاہلیت کا طریق ہے۔ بعض لوگ ماہ محرم کو، یا صفر کےپہلے تیرہ دنوں کو یا تیرہ کے عدد کو نامبارک سمجھ کر اس میں کوئی نیا کام شروع کرنا پسند نہیں کرتے۔ ایسے تو ہمات کی تردرد ضروری ہے، قول سے ہو یا عمل سے۔