تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) باپ اور بیٹے کے رنگ میں فرق اس بات کی دلیل نہیں کہ یہ بیٹا اپنے باپ کی جائز اولاد نہیں۔
(2) رگ کے زور کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ودھیال یا ننھیال کے کسی بزرگ: مثلاً: دادی، دادا، نانی، نانا یا ان کے بزرگوں میں سے کسی کی مشابہت بچے میں آگئی ہے، یعنی ان کے خون کا اثر ہے۔
(3) اپنی بیوی پر اس طرح اشارے کنائے سے شک کا اظہار بیوی پر اس الزام میں شمار نہیں ہوتا، جس کے نتیجے میں لعان کی ضرورت پڑتی ہے۔ لعان اس وقت ہوتا ہے جب مرد صاف طور پراپنی بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرے یا یقین کے ساتھ یہ دعویٰ کرے کہ یہ بچہ میرا نہیں۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح. وأخرجه الشيخان) .
إسناده: حدثنا ابن أبي خلف: ثنا سفيان عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين؛ غير ابن أبي خلف- وهو أحمد بن محمد بن أحمد بن أبي خلف البغدادي-، وهو ثقة، وقد توبع كما يأتي.
والحديث أخرجه أحمد (2/239) ، والحميدي (1084) قالا: ثنا سفيان... به. وأخرجه مسلم (4/211) ، والنسائي (2/106) ، وابن ماجه (1/617) ، والبيهقي (7/411) من طرق أخرى عن سفيان... به.
وأخرجه البخاري (9/364- 366 و 12/147) ، ومسلم والنسائي، والبيهقي وأحمد (2/333 و 409) من طرق أخرى عن الزهري... به نحوه. ورواه ابن ماجه من حديث ابن عمر... نحوه. وسنده حسن.