تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) شراب، مردار اور خنزیر، ان کو جس طرح کھانا حرام ہے، اسی طرح ان کے دوسرے استعمال بھی حرام ہیں۔
(2) مردہ جانور کی چربی کھانے یا جلانے میں استعمال کرنا حرام ہے۔ اسی طرح اس کے دوسرے صنعتی استعمال بھی جائز نہیں۔
(3) غیر مسلم ممالک میں حلال جانور (مرغی، بکری، گائے وغیرہ) بھی ذبح نہیں کیے جاتے بلکہ اللہ کا نام لیے بغیر مشینوں سے کاٹ دیے جاتے ہیں۔ ان ممالک سے آنے والی چربی یا چربی سے تیار شدہ اشیاء استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اور مسلمانوں کو ان ممالک میں جا کر ان کا ذبیحہ کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(4) حرام اشیاء کو بیچنا بھی منع ہے۔ اس طرح حاصل ہونے والی کمائی حرام ہے۔
(5) غیر مسلموں کی بری عادات اور ان کے رسو رواج سے اجتناب ضروری ہے۔
(6) حیلہ کرنے سے حرام چیز حلال نہیں ہو جاتی بلکہ گناہ زیادہ شنیع اور برا ہوجاتا ہے۔