تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) بیع صرف کا مطلب، سونے کا چاندی سے یا چاندی کا سونے سے یا ایک ملک کی کرنسی کا دوسرے ملک کی کرنسی سے تبادلہ ہے۔
(2) ایک ملک کی کرنسی ایک جنس ہے، دوسرے ملک کی کرنسی دوسری جنس ہے اگرچہ ان کا نام ایک ہی ہو، مثلاً: پاکستانی روپیہ اور بھارتی روپیہ الگ الگ جنسیں ہیں۔
(3) اس پر اتفاق ہے کہ مختلف اجناس کی کرنسی کے تبادلے میں ایک طرف سے نقد ادائیگی اور دوسری طرف سے ادائیگی کا وعدہ ناجائز ہے بلکہ دونوں طرف سے نقد ادائیگی شرط ہے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اگر جنس ایک ہو تو ان میں کمی بیشی نہ کی جائے۔
(4) مسئلے میں غلطی معلوم ہونے پر رجوع کرلینا عالم کی شان ہے۔