تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اپنے قبیلے کے سردار کی بیٹی تھیں۔ جنگی قیدی بن کر مسلمانوں کے قبضے میں آئیں۔ غنیمت کی تقسیم کے موقع پر حضرت دحیہ کلبی ؓ کے حصے میں آئیں۔ رسول اللہ ﷺ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سردار کی بیٹی ہے، اس لیے ان کا آپ کے پاس ہونا زیادہ مناسب ہے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں حضرت دحیہ ؓ سے خرید لیا۔
(2) غلاموں اور لونڈیوں کی خرید و فروخت جائز ہے۔
(3) غلاموں اور لونڈیوں کی خریدوفروخت کے بنیادی احکام ومسائل وہی ہیں جو جانوروں کی خرید وفروخت کے لیے ہیں لیکن غلام چونکہ انسان ہوتے ہیں، اس لیے ان کے بعض مسائل الگ ہیں جن کی تفصیل اپنے مقام پر آئے گی۔
(4) غلام اور لونڈی کو آزاد کرنا ثواب ہے بالخصوص جبکہ وہ مسلمان ہوں اور نیک ہوں۔