تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) اگرایک شخص دوسرے کی ضمانت دے کہ وہ یہ قرض ادا کر دے گا اوروه مطالبے پر یا مقررہ وقت پر ادا نہ کرے تو ضامن کو چاہیے کہ اپنے پاس سےقرض خواہ کو قرض ادا کر دے، بعد میں مقروض سے وصول کرلے۔
(2) قرض ادا کرنا ہرحال میں ضروری ہے حتی کہ اگر مقروض فوت ہو جائے تو اس کے ترکے میں سےقرض ادا کیا جائے گا۔ اگر ترکے سےقرض ادا نہ ہو سکےتواس کےوارث ادا کریں گے۔
(3) تاوان کا مطلب یہ ہے کہ اگرمقروض قرض نہ دے تو ضامن اپنے پاس سےرقم دے کریہ ذمے داری پوری کرے۔