تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) قرض خواہ مقروض پرقرض کی ادائیگی کےلیے زور دے سکتا ہے۔
(2) آپس میں جھگڑے سے بہترہے کہ حاکم کے سامنے معاملہ پیش کر دیا جائے۔
(3) اگرایسی صورت ممکن ہو جس میں فریقین کے لیے سہولت ہو اور کسی کی حق تلفی بھی نہ ہو تو حاکم کو چاہیے کہ وہ صورت اختیار کرنے کا مشورہ دے۔
(4) مقروض کومہلت دینا اس سے ہمدردی اور کارثواب ہے۔
(5) ضمانت طلب کرنا اورضمانت دینا شرعاً جائز ہے۔
(6) کان سے ملنے والی چیز حلال ہے لیکن بہتر تھا کہ وہ محنت کر کے کماتا اوراس سے قرض ادا کرتا۔
(7) ضامن کی طرف سےادائیگی مقروض کی طرف سے ادائیگی شمار ہو گی اورمقروض برئ الذمہ ہو جائے گا۔