تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) رہن رکھے ہوئے جانور کی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے اوراسے چار ہ کھلانا پڑٹا ہے ورنہ وہ مر سکتا ہے یا سخت بیمار یا کمزور ہو سکتا ہے اس طرح جانور پرظلم بھی ہو گا اورراہن یا مرتہن کو کوئی فائدہ بھی نہیں ہوگا اس لیے جانور کی دیکھ بھال کرنے والے کو اس کی محنت کے عوض اس سے فائدہ اٹھانے کا حق دیا گیا ہے۔
(2) اگرگاڑی (کار وغیرہ) رہن رکھی جائے تو اس پرسفر کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے پٹرول کا خرچ اور مرمت وغیرہ کےاخراجات قرض خواہ (قرض وہندہ) کے ذمے ہوں گے جو اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔