تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) محفوظ جگہ سے مراد ایسی جگہ ہے جہاں عام طور پرانسان کسی چیز کو سنبھال کر رکھتا ہے۔ اور مختلف قسم کے اموال کےلیے ’’محفوظ جگہ بھی مختلف ہوتی ہے مثلاً: جانوروں کے لیے ان کا باڑ، کپڑوں کے لیے صندوق وغیرہ اور غلے کے لیے اس کے سکھانےکی جگہ حرز(محفوظ جگہ) ہے۔
(2) گھر سے باہر مالک کی موجوگی ہی اس کے استعمال کی چیز کے لیے حرزہے۔
(3) مالک چور کومعاف کرسکتا ہے۔
(4) حاکم کے سامنے معاملہ پیش ہونے کو بعد جرم معاف نہیں کیا جا سکتا البتہ قتل کے مجرم کو مقتول کے وارث سزائے موت نافذ ہونے سے تک معاف کر سکتے ہیں۔