تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) تیاری کا مطلب یہ ہے کہ وہ سرحد پر جنگ لے لیے بالکل تیار ہوتا ہے کہ جونہی جنگ شروع ہو وہ فوراً اس میں شریک ہوجائے۔
(2) خلوص نیت کی وجہ سے نیک اعمال کا ثواب مل جاتا ہے اگرچہ اس عمل کو انجام دینے کا موقع نہ ملا ہو۔
(3) ثواب جاری ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ زندگی میں جو نیک اعمال کرتا تھا موت کے بعد بھی مسلسل ان اعمال کے برابر ثواب ملتا رہتا ہے۔
(4)رزق سے مراد جنت کا رزق ہے۔
(5) (فُتَّانٌ) آزمانے والوں سے مراد قبر میں حساب کتاب لینے والے فرشتے ہیں۔ ایسے شخص سے قبر میں حساب نہیں لیا جاتا یا وہ سوالوں کا صحیح جواب دیکر کامیاب ہوجاتا ہے۔اس لفظ (فَتَّانٌ) بھی پڑھا گیا ہے اس صورت میں اس سے دجال یا شیطان یا عذاب کا فرشتہ مراد ہے۔ محاذ پر وفات پانے والا ان سے محفوظ رہے گا۔