تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) یہ انعامات اس شہید کے لیے ہیں جو صرف اللہ کی رضا کے لیے خلوص قلب کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے شہید ہوتا ہے۔
(2) جنت میں گھر دکھایا جانا اس کے لیے خوش خبری ہے کہ جنت میں داخل ہونے سے پہلے جان نکلنے کے دوران میں ہی اسے جنت کی بشارت مل جاتی ہے۔
(3) گناہ گاروں کے لیے قبر کا عذاب بہت سی احادیث سے ثابت ہے۔ شہید اس سے محفوظ رہتا ہے۔
(4) قیامت کے دن گناہ گار اپنے اپنے گناہوں کے مطابق پریشان ہونگے۔ شہید کے گناہ معاف ہوچکے ہونگے اس لیے وہ پریشانی سے محفوظ رہے گا۔
(5) ایک ہی طرح کے دو کپڑوں کو حله (جوڑا) کہتے ہیں۔ ایمان کے حله سے مراد ایسا لباس ہے جواس کے ایمان کی علامت ہوگا۔
(6) حوروں سے مراد وہ جنتی عورتیں ہیں جو اللہ تعالی نے اپنے نیک بندوں کے لیے اپنی قدرت کاملہ سے جنت میں پیدا کی ہیں۔ ہر شہید کو کم ازکم دو حوریں ملیں گی۔
(7) قیامت کے دن شفاعت اللہ تعالی کی طرف سے اجازت ملنے پر ہی کی جا سکے گی، یہ گناہ گاروں کے لیے مغفرت کا باعث ہوگی۔ اور شفاعت کرنے والے کے لیے ایک عظیم اعزاز۔
(8) کسی مومن کا درجہ جتنا زیادہ بلند ہوگا اسے اتنے ہی زیادہ افراد کے حق میں شفاعت کی اجازت دی جائے گی۔ واللہ أعلم۔