تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) عتبہ، شیبہ اور ولید کافروں کے سردار تھے۔عتبہ حضرت ہندہ رضی اللہ عنہ کا باپ تھا جبکہ حضرت ہندہ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہ کی والده تھیں۔ شیبہ،عتبہ کا بھائی تھا اور ولید عتبہ کا بیٹا تھا۔
(2) حضرت علی رضی اللہ عنہ ابو طالب بن عبد المطلب کے بیٹے تھے اور حضرت عبیدہ رضی اللہ عنہ حارث بن عبدالمطلب کے بیٹے تھے۔ اس طرح یہ دونوں حضرات رسول اللہ ﷺ کے عم زاد ہوئے جب کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ عبد المطلب کے بیٹے اور رسول اللہ ﷺ کے چچا تھے۔
(3) جہاں ایمان کا معاملہ ہو وہاں خون کے رشتے بھی اہمیت رکھتے۔