تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مسلمان حاکم کی اطاعت ضروری ہے۔
(2) اسلامی حکومت میں عہدہ اہلیت وقابلیت کی بنیاد پر دیا جاتا ہے رنگ ونسل یا ظاہری حسن جمال کی بنیاد پر نہیں۔
(3) حکمرانوں کا فرض ہے کہ اسلامی سلطنت کا نظم ونسق احکام شریعت کے مطابق چلائیں ورنہ خلاف شریعت حکم تسلیم کرنے سے انکار کیا جاسکتا ہے۔ اور اسے بغاوت قرار نہیں دیا جائے گا۔
(4) عالم کا احترام کرنا چاہیے۔
(5) عالم کے احترام میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اس کی موجودگی میں کم درجے کا عالم نماز نہ پڑھائے۔
(6) عالم کی اجازت سے کم درجے کا شخص بھی نماز پڑھا سکتا ہے۔
(7) حاکم اپنے عہدے کی بناء پر نماز کا امام بننے کا حق رکھتا ہے۔
(8) مسلمانوں میں اجتماعی ڈسپلن قائم رکھنا بہت ضروری ہے۔