تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) تضمیر سے مراد گھوڑوں کی ایک خاص انداز سے تربیت کرنا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ گھوڑے کو خوب کھلا پلا کر موٹا کرتے ہیں پھر اس کا چارہ کم کردیتے ہیں اور اسے ایک کوٹھڑی میں بند کردیتے ہیں۔ اسے وہاں پسینہ آتا ہے اور وہیں خشک ہوتا ہے۔ اور وہ بغیر تھکے زیادہ دوڑ سکتا ہے۔۔
(2) (حفياء)اور(ثنيةالوداع) دو جگہوں کے نام ہیں جن کے درمیان تین میل کا فاصلہ ہے۔
(3) (ثنية الوداع) سے مسجد بنی زریق تک ایک میل کا فاصلہ ہے۔
(4) دور کے مقابلے میں مناسب فاصلے کا تعین ہونا چاہیے۔
(5) بنی زریق ایک قبیلے کا نام ہے۔ وہ لوگ اس مسجد کے قریب رہتےاور اس میں نماز پڑھتے تھے لہٰذا مسجد کو کسی قبیلے یا گروہ کی طرف پہچان کے لیے منسوب کرنے میں کوئی حرج نہیں اگرچہ سب مسجدیں اللہ ہی کی ہوتی ہیں۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين. وقد أخرجاه. وصححه الترمذي) .إسناده: حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبي عن مالك عن نافع عن عبد اللهابن عمر.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين.
وقد أخرجاه من طريق مالك وغيره، وهو في "الموطأ" آخر "كتاب الجهاد"، وقدخرجته في المصدر السابق (1501) . الإرواء (1501) ، الصحيحة (2133)