قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فَضْلِ دُعَاءِ الْحَاجِّ)

حکم : ضعیف 

2894. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعُمْرَةِ فَأَذِنَ لَهُ وَقَالَ لَهُ يَا أُخَيَّ أَشْرِكْنَا فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِكَ وَلَا تَنْسَنَا

مترجم:

2894.

حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ سے عمرہ کرنے کی اجازت چاہی تو نبیﷺ نے اجازت دے دی، اور فرمایا: ’’بھائی!اپنی کسی دعا میں ہمیں بھی شریک کر لینا اور (دعامیں) ہمیں نہ بھلانا۔‘‘