تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مقام ابراہیم سے مراد وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کرحضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ شریف کو تعمیر کیا تھا۔
(2) ولید بن مسلم نے امام مالک سے آیت کی قرات کے متعلق دریافت فرمایا کیونکہ اس آیت کی دوسری قرات بھی ہے جو اس طرح ہے ﴿وَاتَّخَذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ﴾ (صیغہ امر کے بجائے صیغہ ماضی کے ساتھ) اس صورت میں آیت کا ترجمہ اس طرح ہوگا: اور لوگوں نے (اللہ کے حکم سے) ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ بنالیا۔ یعنی سابقہ شریعت میں بھی یہ حکم موجود تھا۔