قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فَسْخِ الْحَجِّ)

حکم : صحیح 

2983. حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمِينَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُقِمْ عَلَى إِحْرَامِهِ وَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحْلِلْ قَالَتْ فَلَمْ يَكُنْ مَعِي هَدْيٌ فَأَحْلَلْتُ وَكَانَ مَعَ الزُّبَيْرِ هَدْيٌ فَلَمْ يَحِلَّ فَلَبِسْتُ ثِيَابِي وَجِئْتُ إِلَى الزُّبَيْرِ فَقَالَ قُومِي عَنِّي فَقُلْتُ أَتَخْشَى أَنْ أَثِبَ عَلَيْكَ

مترجم:

2983.

حضرت اسماء بنت ابی بکر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: ہم رسو ل اللہ ﷺ کے ساتھ احرام باندھ کر روانہ ہوئے نبی ﷺ نے فرمایا: جس کے پاس قربانی کا جا نور ہے وہ احرام باندھے رہے اور جس کے پاس قربانی کا جانور نہیں وہ حلال ہو جائے (احرام کھول دے)۔ حضرت اسماء ؓنے بیا ن فرمایا: میر ے ساتھ قربا نی کا جانور نہیں تھا اس لئے میں نے احرام کھول دیا اور (میر ے شوہر) حضرت زبیر کےپاس قربانی کا جانور تھا اس لئے انھوں نے احرام نہ کھولا۔ میں نے اپنے (عام) کپڑے پہن لئے اور حضرت زبیر ؓکے پاس چلی گئ ۔ انھوں نے کہا: میرے پا س سے اٹھ جاؤ۔ میں نے کہا: کیا آپ کو یہ خطرہ ہے کہ میں ٖآپ پر کود پڑ وں گی؟