قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ رَاكِبًا)

حکم : صحیح 

3035. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَامِرِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «رَمَى الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ، عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَهْبَاءَ، لَا ضَرْبَ وَلَا طَرْدَ، وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ»

مترجم:

3035.

حضرت قدامہ بن عبداللہ عامری ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے قربانی کے دن نبیﷺ کو دیکھا کہ آپ نے جمرے کو رمی کی۔ آپ، اپنی ایک سرخ وسفید رنگ کی اونٹنی پرسوار تھے۔ نہ کسی کو مارا جاتا تھا، نہ دور ہٹایا جاتا تھا، اور نہ ہٹو بچو کی آوازیں تھیں۔