تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) سات آنتوں میں کھانے سےمراد بہت زیادہ کھانا ہے۔
(2) حرص اور لالچ مومن کی شان کے لائق نہیں۔
(3) زیادہ پیٹ بھر کر کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے اسی قدر کھانا کھانا چاہیے جو آسانی سے ہضم ہو جائے۔
(4) مومن اللہ کانام لے کر کھاتا ہے اس لیے اس کے کھانے میں برکت ہوتی ہے۔ کافر اللہ کانام لے کر نہیں کھاتا اس لیے اس کے کھانے میں برکت نہیں ہوتی اور کھانے میں اس کے ساتھ شیطان شریک ہو جاتا ہے۔