قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ صِفَةِ النَّبِيذِ وَشُرْبِهِ)

حکم : صحیح 

3398. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ قَالَ: حَدَّثَتْنَا بُنَانَةُ بِنْتُ يَزِيدَ الْعَبْشَمِيَّةُ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي سِقَاءٍ، فَنَأْخُذُ قَبْضَةً مِنْ تَمْرٍ، أَوْ قَبْضَةً مِنْ زَبِيبٍ، فَنَطْرَحُهَا فِيهِ، ثُمَّ نَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ، فَنَنْبِذُهُ غُدْوَةً، فَيَشْرَبُهُ عَشِيَّةً، وَنَنْبِذُهُ عَشِيَّةً، فَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً» وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: نَهَارًا، فَيَشْرَبُهُ لَيْلًا، أَوْ لَيْلًا، فَيَشْرَبُهُ نَهَارًا

مترجم:

3398.

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہﷺکے لیے مشکیزے میں نبیذ بنایا کرتے تھے۔ ہم مٹھی بھر خشک کھجوریں یا مٹھی بھر منقیٰ لے کر اس (مشکیزے) میں ڈال دیتے، پھر اس میں (حسب ضرورت ) پانی ڈال دیتے۔ ہم صبح کے وقت بھگوتے تو نبیﷺ شام کو پی لیتے اور شام کو بھگوتے تو نبیﷺ صبح کو پی لیتے ابو معاویہ (اپنی روایت میں یہ الفاظ) بیان کرتے ہیں۔ ’’ہم دن کو بھگوتےآپﷺ رات کو پی لیتے۔‘‘