تشریح:
فوائد ومسائل:
(1) شریعت اسلامیہ اس قدر کامل ہے۔ کہ اس میں روز مرہ کے ان معاملات میں بھی رہنمائی دی گئی ہے۔ جن کی طرف عام طور پرتوجہ نہیں دی جاتی۔
(2) خطرناک اشیاء کے بارے میں احتیاط ضروری ہے۔
(3) یہ ہدایات رات کوسوتے وقت عمل کرنے کے لئے دی گئی ہیں۔ دیکھئے۔ (صحیح البخاري، الأشربة، باب تغطیة الإناء، حدیث:5623)
(4) دروازہ بند کرتے وقت برتن ڈھانکتے وقت او ر مشک کا منہ باندھتے وقت بسم اللہ کہنا چاہیے۔ (صحیح بخاری حوالا مذکورہ بالا) اس کی برکت سے شیطان کی شرارت سے حفاظت رہتی ہے۔
(5) سوتے وقت کمرے میں اندھیرا ہونا آرام دہ نبیذ کا باعث ہے۔
(6) چراغ گل کرنے میں یہ حکمت ہے کہ چوہیا جلتی بتی لے کر چھت میں چلی جاتی ہے۔ جس سے لکڑی کی چھت کو آگ لگ جاتی ہے۔ اس لئے تیل کے چراغ یا موم بتی وغیرہ کو بجھا دینا ضروری ہے البتہ بجلی کا ہلکی روشنی والا بلب روشن رکھا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں یہ خطرہ نہیں ۔واللہ اعلم۔