تشریح:
(1) حدیث کی اس سند میں ضعف ہے البتہ یہی حدیث دوسری سندوں کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ دیکھیے: (صحیح الجامع الصغیر، حدیث:6013)
(2) جب انسان قضائے حاجت کےوقت اپنا ستر کھولے ہوئے ہو تو اسے بات چیت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ یہ شرم و حیا کے منافی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالی ناراض ہوتا ہے۔
(3) باتیں کرنا اس لیے بھی منع ہے کہ باتیں کرتے وقت انھیں ایک دوسرے کے قریب بیٹھنا پڑے گا جس کی وجہ سے پردے کا اہتمام نہیں ہوسکے گا اور ایک دوسرے کے پوشیدہ اعضاء پر نظر پڑے گی اور کسی کے پردے کے اعضاء کو دیکھنا اور اپنے پوشیدہ اعضاء کسی کو دکھانا گناہ ہے۔