تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) بہتے پانی کو منہ لگا کر پی لیناجائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ ہاتھوں میں یا برتن میں لے کر پیے۔
(2) مہمان کو عمدہ چیز پیش کرنی چاہیے۔
(3) رات کا رکھا ہوا پانی ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ گرمی کے موسم میں ٹھنڈا پانی زیادہ مرغوب ہوتا ہے۔
(4) رات کا پانی پینا درست ہے۔ بشرط یہ کہ احتیاط سے ڈھانپ کر یا مشکیزے وغیرہ میں محفوظ رکھا گیا ہو۔
(5) شن پرانی مشک کو کہتے ہیں۔ اس میں پانی زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔
(6) اس موقع پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حضرت ابو بکررضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ (حاشیہ سنن ابن ماجہ از وحید الزمان خان رحمۃ اللہ علیہ )