تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) تلبینہ کی وضاحت یوں کی گئی ہے۔ وہ ایک رقیق کھانا ہے جو آٹے یا چھان (آٹے کی بھوسی) سے بنایا جاتا ہے۔ اس میں بعض اوقات شہد بھی ڈالا جاتا ہے۔ (النہایة ۔ مادہ لبن )
(2) نواب وحید الزمان خان نے اس کا ترجمہ ’’ہریرہ‘‘ کیا ہے۔ انھوں نے اس کی وضاحت یوں کی ہے۔ حساء وہ کھانا ہے۔ جو آٹے پانی اور روغن سے بنایا جاتاہے۔ اس میں کبھی شیرینی بھی ڈالتے ہیں۔ اور کبھی شہد کبھی آٹے کے بدلے آٹے کا چھان ڈالتے ہیں۔ اس کو تلبینہ کہتے ہیں۔ اور ہندی میں ہریرہ مشہور ہے۔ (ترجمہ سنن ابن ماجہ حاشیہ حدیث ہذا)
(3) فیروز اللغات اردو میں حریرہ کے معنی یوں بیان کئے گئے ہیں۔ میٹھی اور گاڑھی چیز جو میدے کو کھانڈ میں گھول کر پکائی جاتی ہے۔
(4) تلبینہ کی ترغیب دیگر صحیح احادیث میں بھی موجود ہے۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تلبینہ بیمار کے دل کو سہارا دیتا اور غم میں تخفیف کرتا ہے۔ (صحیح بخاري، طب، باب تلینة المریض، حدیث: 5689 وصحیح مسلم، السلام، باب التلینة محمة لفواد المریض، حدیث: 2216)