تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) سامنے کے دانت جو بالکل سامنے درمیان میں ہوتے ہیں۔ ثنایاکہلاتے ہیں۔ ان کے ساتھ کے دانت (ایک دایئں طرف، ایک بایئں طرف) ان کے بعد ڈاڑھیں شروع ہوجاتی ہیں۔
(2) حصیر (چٹائی)عرب میں کھجور کے پتوں سے بنائی جاتی تھی۔ راکھ کھجور کے پتوں کی ہو یا پٹ سن کے بوریے کی یا سوتی کپڑے کی خون بند کردیتی ہے۔
(3) نبی اکرم ﷺ پر مشکلات کا آنا امت کےلئے سبق ہے۔ کہ وہ حق کے راہ میں آنے والی تکلیفیں خندہ پیشانی سے برداشت کریں اور توحید کا سبق بھی کہ نبی اکرمﷺ بھی مختار کل نہ تھے۔ ورنہ جہاد کی مشکلات برداشت کئے بغیر سب کو ایک لمحے میں مسلمان کرلیتے۔