تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) شراب حرام ہے۔
(2) نشہ آور کسی بھی چیز کا استعمال حرام ہے۔
(3) حرام چیز کو دوا کے طور پر استعمال کرنا بھی جائز نہیں۔ حرام اور نقصان دہ اشیاء سے علاج کی بابت حدیث نمبر 3460 کے فوائد ملاحظہ فرمایئں۔
(4) آجکل انگریزی دواؤں میں الکحل شامل کی جاتی ہے۔ تاکہ وہ زیادہ عرصہ تک درست حالت میں رہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مقصد کے لئے حلال چیز (شہد، سرکہ یا صاف پانی وغیرہ) استعمال کریں۔