تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) اگر کوئی چیز اچھی لگے تو اس میں برکت کی دعا کرنی چاہیے۔ مثلاً اللہ تعالیٰ تجھے اس جانور میں برکت عطا فرمائے۔ یااللہ تیری قوت میں اور جمال میں برکت عطا فرمائے یا یوں کہے ﴿مَاشَاءَ اللہُ لَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللہِ﴾ (الکھف 18:39) اس کی برکت سے نظر نہیں لگتی۔
(2) نظر بد کا اثر دور کرنے کا یہ طریقہ بھی ہے۔ کہ جس کی نظر لگی ہو اور زیر مطالعہ حدیث میں مذکور طریقے کے مطابق کسی برتن میں اعضاء دھو کر وہ پانی کسی کو دے تاکہ مریض پر پیچھے کی طرف سے ڈال دیا جائے۔
(3) تہبند کے اندر کے حصے سے کیا مراد ہے؟ اس میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہا ہے اس سے مراد تہبند کا وہ کنارہ ہے۔ جو دوسرے کنارے کی وجہ سے چھپ جاتا ہے۔ اور اس کا وہ حصہ مراد ہے جو نیچے لٹکا ہوتاہے۔ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے تہبند کا کا دایاں سرا فرمایا ہے۔ (شرح صحیح مسلم از نووی :14/ 172) بعض نے شرم گاہ اور بعض نے تہ بند وغیرہ باندھنے والا جسم کا حصہ مراد لیا ہے ۔ (فتح الباري، الطب، 10/ 252)