قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الْفَزَعِ وَالْأَرَقِ وَمَا يُتَعَوَّذُ مِنْهُ)

حکم : ضعیف 

3549. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ حَيَّانَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَنَابٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِيهِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: إِنَّ لِي أَخًا وَجِعًا، قَالَ: «مَا وَجَعُ أَخِيكَ؟» قَالَ: بِهِ لَمَمٌ، قَالَ: «اذْهَبْ فَأْتِنِي بِهِ» . قَالَ: فَذَهَبَ فَجَاءَ بِهِ، فَأَجْلَسَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَسَمِعْتُهُ عَوَّذَهُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَأَرْبَعِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ الْبَقَرَةِ، وَآيَتَيْنِ مِنْ وَسَطِهَا، {وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ} [البقرة: 163] ، وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ خَاتِمَتِهَا، وَآيَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ أَحْسِبُهُ قَالَ: {شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ} [آل عمران: 18] وَآيَةٍ مِنَ الْأَعْرَافِ: {إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ} [الأعراف: 54] الْآيَةَ، وَآيَةٍ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، {وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ} [المؤمنون: 117] ، وَآيَةٍ مِنَ الْجِنِّ، {وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا} [الجن: 3] ، وَعَشْرِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ الصَّافَّاتِ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ الْحَشْرِ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ، فَقَامَ الْأَعْرَابِيُّ، قَدْ بَرَأَ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ

مترجم:

3549.

حضرت ابو لیلی انصاری ؓ سےروایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک اعرابی حاضر خدمت ہوا ور عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے بھائی بیمار ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’تیرے بھائی کو کیا بیماری لاحق ہے؟‘‘ اس نےکہا: جنون کی شکایت ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’جاؤ، اسے میرے پاس لاؤ۔‘‘ وہ جا کر اسے لے آیا۔ نبی ﷺ نے اس (مریض) کو اپنے سامنے بٹھا لیا۔ میں نے سنا کہ نبی ﷺ نے اس پر مندرجہ ذیل آیات پڑھیں (اور دم کیا)۔ سورۃ فاتحہ، سورۃ بقرہ کی پہلی چار آیاتیں، اس (سورۃ بقرہ) کے درمیان سے دوآیتیں،﴿وَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِد۔۔۔۔﴾ (آیت:163) اورآیت الکرسی (آیت:255) تین آیتیں اس کے آخر سے (284 تا 486)، سورۃ آل عمران سے ایک آیت۔غالبا یہ آیت تھی ﴿شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَااِلٰهَ إِلَّاهُو ۔۔۔۔۔﴾ (آیت :18) سورۃ اعراف کی ایک آیت ﴿إِنَ رَبَّكُمُ الله الَّذِي ۔۔﴾ (آیت:54) سورۃ مومنون کی ایک آیت ﴿وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ ۔۔﴾ (آیت :117) سوۃ جن کی ایک آیت ﴿وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا۔۔۔﴾ (آیت:3)، سورۃ صافات کی پہلی دس آیات، سورۃ حشر کی آخری تین آیات، سوره ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، ﴾ مکمل اور معوذتین (سورۃ فلق اور سور ۂ ناس مکمل) چنانچہ اعرابی صحت یاب ہو کر کھڑا ہوگیا، اسے کوئی تکلیف نہ رہی۔