تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) تمام مسنون اذکار رحمت و برکت کا باعث ہیں، لیکن (لَا إِلٰهَ إِلَّا الله) کا ثواب اور اس کی برکات سب سے زیادہ ہیں۔
(2) اللہ کی تعریف بھی ایک دعا ہے کیونکہ انسان ثواب کی نیت سے نیکی اور ذکر کرتا ہے، اس طرح اسے مطلوب (ثواب) حاصل ہو جاتا ہے۔
(3) ایک مطلب یہ بھی ہے کہ سب سے افضل دعا سورۂ فاتحہ ہے جسے حدیث (اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ) سے بیان کیا گیا ہے۔ اس میں اللہ کی تعریف بھی ہے اور اس سے ہدایت، انعام اور مدد کی دعا بھی۔
الحکم التفصیلی:
قال الألباني في " السلسلة الصحيحة " 3 / 484 :
رواه ابن حبان ( 2326 ) و الخرائطي في " فضيلة الشكر " ( 2 / 2 ) و البغوي في
شرح السنة ( 1 / 144 / 2 ) عن موسى بن إبراهيم الأنصاري عن طلحة بن خراش
الأنصاري قال : سمعت جابر بن عبد الله يقول : سمعت رسول الله صلى الله عليه
وسلم يقول : فذكره و قال البغوي : " هذا حديث حسن غريب لا يعرف إلا من حديث
موسى بن إبراهيم " .
قلت : و هو صدوق يخطىء كما في " التقريب " .