تشریح:
فوئد و مسائل: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم اللہ کے جونام قرآن مجید اور صحیح احادیث میں آئے ہیں ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے گزشتہ روایت جو کہ حسن درجے کی ہے اس میں یہ بھی مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں جوانہیں شمار کرے گا اور ایک دوسری روایت کے مطابق جو انہیں یاد کرے گا جنت میں داخل ہو جائے گا۔ لیکن ان ننانوے ناموں کی تفصیل کسی ایک بهی صحیح حدیث سے ثابت نہیں لہٰذا اللہ کے جو نام قرآن مجید اور صحیح احادیث سے ثابت ہیں ان کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے۔ واللہ اعلم۔
اسمائے حسنیٰ کی تفصیل کے لیے دیکھیے: (قرآنی واسلامی ناموں کی ڈکشنری اور نو مولود کے احکام و مسائل، طبع دارالسلام، لاہور)