تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) بستر پر لیٹنے سے پہلے اسے جھاڑ لینا چاہیے کہیں اس پر کوئی موذی چیز بچھو یا چیونٹا وغیرہ نہ ہو جس سے تکلیف پہنچے۔
(2) اللہ سے دعا حفاظت کا بہترین طریقہ ہے۔
(3) احتیاط کرنا اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنا توکل کے منافی نہیں۔
(4) جب کوئی انسان سوتا ہے تو اسے سوچنا چاہیے کہ ممکن ہے یہ آخری نیند ہو اس لئے اللہ سے معافی مانگ کر اور اس کا ذکر کرکے مسنون طریقے سے آرام کےلئے لیٹنا چاہیے۔