تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) رسول اللہ ﷺ نے حضرت براء بن عاذب ؓ کو فرمایا تھا۔ کہ سوتے وقت نماز کے وضو کی طرح وضو کرکے دایئں کروٹ لیٹ کر یہ دعا پڑھنا۔ مزید یہ دعا فرمائی تھی کہ دوسرے اذکار کے بعد سب سے آخر میں یہ دعا پڑھنا (صحیح البخاري، الدعوات، باب إذا بات طاھراً، حدیث: 6311)
(2) سوتے وقت یہ دعا پڑھنے سے ایمان کی تجدید ہوجاتی ہے۔ اس لئے یہ دعا پڑھ کر سونا چاہیے-
(3) وضو کرکے دعا پڑھنے سے ظاہری وباطنی طہارت حاصل ہوتی ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے۔
(4) اللہ پر توکل بہت اہم اور افضل عمل ہے۔