تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) ایمان پر قائم رہنا اس لیے ضروری ہے کہ جہنم سے نجات صرف اس صورت میں ہوسکتی ہے جب انسان کی موت ایمان کی حالت میں آئے۔
(2) زبان سے جس قدر زیادہ گناہ سرزرد ہوتے ہیں اتنے دوسرے اعضاء سے نہیں ہوتے۔ زبان کے گناہ آسانی سے ہوجاتے ہیں۔
(4) معاشرے میں زبان کے گناہوں کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی جتنی دوسرے گناہوں کو۔
(5) زبان کے گناہوں کے اثرات زیادہ شدید ہوتے ہیں جن کے نتیجے میں اوربہت سے گناہ سرزرد ہوتے ہیں مثلاً: قتل وغارت وغیرہ اس لیے زبان کے بارے میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔