تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مال ودولت کی حرص انسان کے دین کے لیے خطرناک ہے
(2) مال اللہ کی نعمت ہے اس لیے حلال طریقے سے حاصل کرنا منع نہیں۔
(3) حلال کمائی سے حاصل ہونے والا مال بھی خرچ نہ کرنا سمیٹ سمیٹ کر رکھنا نقصان دہ ہے۔
(4) گھاس اور سبزہ جانور کے لیے مفید ہے بشرطیکہ پہلا کھایا ہوا ہضم ہونے كے بعد اور کھائے۔ اگر مسلسل کھاتا جائے گا تو نقصان اٹھائے گا۔ اسی طرح مال مفید چیز ہے بشرطیکہ اس میں سے اللہ کی راہ میں خرچ بھی کیا جائے۔
(5) مثال دے کر سمجھانے سے بات زیادہ اچھی طرح سمجھ میں آجاتی ہے۔