تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی ان کی ضرورت کی خوراک نہیں تھی اس کے باوجود جو چند کھجوریں موجود تھیں وہی دے دیں۔
(2) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر ترجیح دیتے تھے۔ قائد کو اپنے ساتھیوں کا اسی طرح خیال رکھنا چاہیے۔
(3) تھوڑی چیز تقسیم کرتے وقت بھی انصاف اسی طرح ضروری ہے جس طرح زیادہ مال کی تقسیم میں۔
(4) صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا صبر وایثار بے مثال ہے کہ ایک ایک کھجور ملی تو اسی پر اکتفا کرلیا کسی نے زیادہ حصہ لینے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔