تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) معاملے کی جلدی سے مراد یہ ہے کہ معلوم نہیں موت کب آجائے۔ شاید مرمت کیے ہوئے گھر میں رہنا نصیب ہو یا نہ ہو۔
(2) نصیحت میں موقع محل کی مناسبت کا خيال رکھنا چاہیے۔
(3) سر چھپانے کے لیے مکان کی ضرورت تو ہے لیکن موت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ جس طرح دنیا کی ضرورت کے لیے کوشش کرتے ہیں اس سے زیادہ آخرت کے گھر کی فکر ضروری ہے۔
(4) بے جا تکلفات سے ہر ممکن حد تک بچنا چاہیے۔