تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) حوض کوثر میدان حشر میں ایک حوض ھوگا۔ جس سے نبیّ اپنے امتیوں کو پانی پلا ئیں گے۔ اس کی وسعت اس حدیث میں کعبہ سے بیت المقد س بیان کی گئی ھے۔ دوسری حدیث میں یمن کے شہر عدن سے فلسطین کے شہر ایلہ {موجودہ بندرگاہ ایلات} تک کے برابر یا مدینہ منورہ سے سعودی عرب کے جنوب مشرق مین واقع عمان تک یا مدینہ منورہ سے یمن کے شہر صنعاء تک ذ کر کی گئی ھے۔ {سنن ابن ماجة، حدیث ۴۳۰۳ تا ۔۴۳۰۴ اس سے اس کے طول و عرض کی تحدید مقصود نہیں ھے۔ بلکہ اس کی وسعت کا ایک سادہ سا تصور پیش کرنا مقصد ھے۔
(2) حوض کوثر میدان حشر میں ھوگا لیکن اس میں پانی جنت سے آئیگا۔ نبی نے جنت میں نہر کوثر ملاحظہ فرمائی تھی۔ {صحیح بخاري، التفسیر، باب، سورۃ ﴿إِنَّا اَعْطَیْنٰكَ الْکَوْثَر﴾ حدیث؛۴۹۶۴)