قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَذَانِ وَالسُّنَّةُ فِيهِ (بَابُ السُّنَّةِ فِي الْأَذَانِ)

حکم : حسن (الألباني)

713. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَ بِلَالٌ لَا يُؤَخِّرُ الْأَذَانَ عَنْ الْوَقْتِ وَرُبَّمَا أَخَّرَ الْإِقَامَةَ شَيْئًا

سنن ابن ماجہ:

کتاب: آذان کے مسائل اور اس کا طریقہ

تمہید کتاب (باب: اذان کا طریقہ)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

713.

حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سیدنا بلال ؓ اذان کو وقت سے مؤخر نہیں کرتے تھے، البتہ اقامت میں بعض اوقات تاخیر کر دیتے تھے۔